Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان دو سبزیوں کا رس ملاکر استعمال کرنا صحت اور حسن میں اضافہ کرتا ہے

Now Reading:

ان دو سبزیوں کا رس ملاکر استعمال کرنا صحت اور حسن میں اضافہ کرتا ہے

پیاز اورادرک کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے، یہ ایسی سبزیاں ہیں جونہ صرف سارا سال دستیاب ہوتی ہیں بلکہ ان کے بغیر کھانوں کا تصور بھی محال ہے جہاں تک پیاز کی بات ہے تو یہ کثرت سے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی بلکہ اسی کے بدولت کئی پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں۔

اسی طرح ادرک سپر فوڈ میں شامل ایک ایسی سبزی جو غذا کے ساتھ بطوردوا بھی استعمال کی جاتی ہے ان دنوں سبزیوں کے رس میں بھی حیرت انگیز خواص پائے جاتے ہیں۔ جو صحت کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بینائی میں اضافہ کرے

آنکھ

پیازاور ادرک دونوں میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈینٹ کے ساتھ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے رس کو جب ملایا جاتا ہے تو اس کی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے، یہ جسم میں موجود فاسد مادوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی میٹابولزم کی رفتار میں اضافہ کرتے ہیں اس طرح مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement

اس رس میں وٹامن اےاور ایک خاص قسم کا پروٹین گلوٹاتھیوں موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کے مختلف حصوں کو طاقت ور بناکر بینائی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔

خون کی کمی (انیمیا)

جسم کسی بھی وجہ سے انیمیا یعنی خون کی کمی شکار ہوسکتا ہے اس کے لئے کسی ماہر معالج سے رابطہ کرنا بے حد ضروری ہے تاہم بعض حکیم ادویات کے مقابلے میں پیاز اورادرک کے رس کو ملا کرپینا کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے استعمال سے کچھ ہی عرصے میں خون کی کمی دور ہونے لگتی ہے اور بے رونق چہرہ کھل اٹھتا ہے۔ ان دونوں سبزیوں کے رس کو ملا کر پینا جسم میں خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے اور ساتھ ہی خون بھی صاف ہوجاتا ہے۔

بالوں کی افزائش کے لئے

Advertisement

بال اگر گھنے اور خوبصورت ہوں تو یہ شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں، پیاز کا رس سلفر سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ ادرک کا رس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ دونوں ہی بالوں کی افزائش کےلئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں۔ ان دونوں کا ملا کرسر میں مالش کرنے سے بال تیزی بڑھے لگتے ہیں اور ساتھ ہی خشکی، سکری اور بالوں کے گرنے جیسے مسائل کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

اس آمیزے کو بنانے کا طریقہ

اس آمیزے کو بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے، ایک درمیانے سائز کی پیاز اور اسی سائز کا ادرک کا ٹکڑا لے کر چھیل لیں، دونوں کو بلینڈرمیں ڈال کر اچھی بلینڈ کر لیں، اب اسے کسی چھلنی یا ململ کے کپڑے سے ہلکے ہاتھ سے چھان لیں خیال رکھیں کہ صرف اس کا رس لینا ہے زیادہ دبانا نہیں ہے۔ چاہیں تو لیموں کے چند قطرے شامل کر سکتے ہیں۔ حکماء اس رس کو سونے سے قبل ایک چمچ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر