بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ضلع مہوبہ میں بیوی سے محبت کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔
جیت پور بائی پاس محلہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کی، لیکن بری خبر یہ نہیں۔
بلکہ بیوی کی موت سے شوہر کو ایسا صدمہ پہنچا کہ اس نے اس کی آخری رسومات کے دوران جلتی ہوئی چِتا میں چھلانگ لگا دی۔
حالانکہ موقع پر موجود لوگوں نے اسے بروقت باہر نکال لیا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اسے اسپتال میں داخل کرایا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیت پور قصبہ کے رہنے والے برجیش کشواہا کی شادی سال 2016 میں اجنار تھانہ میں واقع آکاؤنا گاؤں کی رہنے والی 23 سالہ اوما سے ہوئی تھی۔
جمعرات کی رات اوما کی لاش بیڈروم کے فرش پر پڑی ہوئی ملی، دوپٹے کا پھندا اس کے گلے میں جکڑا ہوا تھا۔
ایسے میں برجیش کے سسرال والوں نے اس پر جہیز اور قتل کا الزام لگایا۔
دوسری جانب برجیش جہیز کے لالچ میں اپنی بیوی کے قتل کے الزام کو بے بنیاد قرار دے رہا ہے۔
اس معاملے میں کولپہاڑ تھانے کے نائب تحصیل دار پنکج گوتم نے لواحقین کے بیانات درج کیے اور پنچ نامہ کرانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
