Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ 15 افراد زخمی

Now Reading:

نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ 15 افراد زخمی

امریکہ کے شہر نیویارک میں بروکلین کے علاقے میں قائم سب وے اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیویارک پولیس سب وے اسٹیشن پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شہریوں کو سن سیٹ پارک کے علاقے میں 36 ویں اسٹریٹ اسٹیشن کے قریب کے علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

لوگوں نے ایسی تصاویر ٹویٹ کیں جن میں مسافروں کو ان کے کپڑوں پر خون لگے ہوئے دکھایا گیا تھا، جب وہ میٹرو ٹرین میں بیٹھے تھے۔ نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ کم از کم 13 زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق، حملہ آور ابھی بھی پولیس کی دسترس سے دور ہے اور اس کے علاقے میں اب بھی سرگرم ہونے کا شبہ ہے۔

Advertisement

پولیس اب بھی حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، جبکہ بروکلین کے علاقے کی فضائی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملے کی جگہ سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے صبح کے رش کے وقت ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ جلد ہی بروکلین میں ہونے والے واقعے کے بارے میں ایک نیوز کانفرنس کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر