بالی وُڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کو نشہ آور شے گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نشہ آور اشیاء سے دوری اختیار کرنے والے بالی وُڈ اداکار اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔
اکشے کمار کے اس اشتہار پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور اکشے کمار کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ناقدین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
Advertisement@ajaydevgn @iamsrk @akshaykumar icons of bollywood – are ur kids having this product at home ? Will u promote them to use this ? Kesar ka dum , zubaa kesari , vimal elachi ? To survive u dont need to do such ads. U guys have gr8 fan base n gr8 brand value. Plz stop this 🙏🏻 pic.twitter.com/b4QOccN33K
— Chiraag (@cdesaai) April 20, 2022
یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کیوں کہ وہ سگریٹ، شراب اور منشیات سے دور رہتے ہیں اور سب کو نشہ آور اشیا سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کا جملہ ہے کہ ’ایک سگریٹ کے پیسوں سے تم دو زندگیاں خرید سکتے ہو‘ اور وہ خود گٹکے کے اشتہار میں کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار نے 2018 میں کہا تھا کہ مجھے گٹکا کمپنیز سے متعدد مرتبہ بھاری معاوضے کے عوض پیشکش ہوئی اشتہار میں کام کرنے کی مگر میں غلط کام نہیں کروں گا۔
Shame on u @akshaykumar we don’t expect this from u, its called surrogate ads,in which u don’t advertise Vimal elachi u advertise vimal name, you advertise vimal pan masala brand whose main USP product is Gutka.U are an ideal for us, but now u r just an Hypocrite. #VimalPanMasala pic.twitter.com/TygpTZFpmI
— SHUBHAM SONI (@shubhamsoni2707) April 20, 2022
شوبم سونی نامی صارف نے اکشے کمار کی مزاحیہ تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ ’ہیرو گیری پھو پھو کرنے میں نہیں تھو تھو کرنے میں ہے‘ اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ ’آپ ہمارے لیے آئیڈئل تھے لیکن آپ بھی منافق نکلے‘۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’یہ بالی ووڈ والوں کے پاس اب کام نہیں ہے کیا، اب یہ ومل اور تمباکو جیسے اشتہار میں ہی دکھیں گے کیوں کہ ماسٹر پیس فلمیں تو اب ساؤتھ والے بنارہے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
