بالی وُڈ میں اپنی مزاحیہ اور منفرد اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والے اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے کیریئر بچانے میں ان کی مدد کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بوبی دیول نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں انکشاف کیا اور کہا کہ کس طرح سلمان نے ان کی بالی ووڈ میں کامیاب واپسی کروائی۔
بوبی نے بتایا کہ سلمان خان نے فلموں میں ان کی دوسری اننگز کو ریس تھری کے ساتھ توانائی بخشی، جس کی وجہ سے انہیں مزید کام ملا۔
خیال رہے کہ فلم ریس تھری میں بوبی کے ساتھ سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔
اپنے انٹرویو میں بوبی دیول کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔
بوبی نے کہا کہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ وہ جب بھی کسی کا بہت خیال کرتے ہیں تو وہ اس کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں۔
اداکار بوبی ڈیول کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ان چند لوگوں میں سے ایک ہوں جن سے سلمان بہت محبت کرتے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ مجھے دوبارہ کام ملنا شروع ہوا۔
بوبی نے کہا کہ سلمان نے مجھے ریس تھری میں موقع دیا اور یہ میرے اور میرے کیریئر کے لیے کئی چیزوں کی شروعات تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
