Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پرتوشہ خانہ میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے، حافظ حمد اللہ

Now Reading:

عمران خان پرتوشہ خانہ میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے، حافظ حمد اللہ
حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پرتوشہ خانہ میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا بتائے کہ تاریخ ریاست مدینہ میں کس خلیفہ نے تحائف سستے داموں خریدے اورمہنگے داموں بیچ کرپیسے جیب میں ڈالے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پرتوشہ خانہ میں ہونےوالی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے، توشہ خانہ منتظر ہے کہ عمران نیازی کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے بےنقاب کیا جائے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سربراہان مملکت کی جانب سے تحائف شخصیت نہیں مملکت کو دئیے جاتے ہیں، یہ تحائف ریاست اورقوم کی امانت اورملکیت ہوتی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست کے تحائف کوعالمی بازار میں بیچ کرملک کی عزت و وقار اور امانت و دیانت کا جنازہ نکالا، سابق حکمران کے اس عمل سے ملک اور قوم کا سر شرم سے پوری دنیا میں سرنگوں ہوا۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر