Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ملک کے غداروں کیخلاف جنگ کیلئے کھڑا ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

کراچی ملک کے غداروں کیخلاف جنگ کیلئے کھڑا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی قومی غیرت، ملک کے غداروں کے خلاف جنگ کے لیے کھڑا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لیاری والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بھٹو کا لیاری اب کپتان کا لیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری غیرت مند قوم عمران خان کے ساتھ ہے، کراچی قومی غیرت، ملک کے غداروں کے خلاف جنگ کے لیے کھڑا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لیاری والے کہہ رہے ہیں ہم بھکاری نہیں ہے، جو لیاری سے ہار کر گیا اس نے اپنے لیے فراک بنوالی تھی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کے لیے جو قومی اسمبلی میں داخل ہوا وہ ایم این اے بھی نہیں رہا، ان غداروں کے پتلے لٹک رہے ہیں، عوام ان کو لٹکائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تم بھکاری اور مداری ہو، پہلے لیڈر قابل فروخت ہوا کرتے تھے، ایک ڈالر میں دو زرداری مارکیٹ میں مل رہے ہیں، عمران خان اس مافیا کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امریکہ بھائی اس دفعہ خط غلط ہاتھ لگ گیا ہے، پاکستان اب غلاموں کی حکمرانی میں نہیں، یہاں بھادر شاہ ظفر نہیں ٹیپو سلطان موجود ہے، انہوں نے ہمارے قوم کی تذلیل کروائی، گورے کے ٹکڑوں پر پلنے والے آپ ہونگے یہ قوم نہیں.

انکا کہنا ہے کہ لیاری نے بلاول کی ضمانت ضبط کرائی تھی، لیاری سے ہم نے بلاول کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا تھا، اس بار ان کی ضمانت ضبط ہوگی، آج کراچی کے ایک حلقے سے ایم کیو ایم کاؤنسلر نہیں جیت سکتی، انہیں نفیس سے خبیث کا سفر مبارک ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال تک فنڈز لیکر کھاتے رہے، اب پیپلزپارٹی والے کہہ رہے ہیں ہمیں بھی نہیں چاہیے، الطاف حسین کو سب سے پہلے عمران خان نے چیلنج کیا، مہاجروں، بلوچوں، سندھیوں، پشتونوں، ہزارے، کشمیرے، گلگتی کا لیڈر صرف عمران خان ہے، پورے پاکستان کا لیڈر عمران خان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر