Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں حجاب کے بعد ازان پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارت میں حجاب کے بعد ازان پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
بھارت

بھارت

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے بعد اذان پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، منافرت اور اشتعال انگیزی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے بنگلور ہائی کورٹ نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

ریاستی حکومت نے عدالتی فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے کرناٹک کی تمام مساجد کو نوٹس بھیج دیے جس میں حکم دیا گیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے لہذا لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہ دی جائے کیوں کہ اس سے دیگر افراد کے کاموں میں خلل پڑتا ہے اور انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ باساوراج بوممائی نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد لازمی اور فوری کروایا جائے گا کیوں کہ آئین اور قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم دشمن ہندو انتہا پسند وکلا کا اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

واضح رہے بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان خواتین کو حجاب پہننے پر پریشان کیا جارہا تھا اور اس حوالے سے سب سے پہلے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تاہم مسلم طالبہ نے بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اس مسئلے کو عالمی توجہ دلوائی لیکن افسوس بھارت کی عدالتیں بھی ہندوانتہا پسندوں کی حامی نکلی اور انہوں نے حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلے سنائے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری نہیں ہے کیوں کہ حجاب کو اسلام میں ضروری نہیں مانا گیا ہے۔

بعد ازاں کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں میں بھی خواتین کے تعلمی اداروں میں حجاب کے ساتھ داخلے پر پابندی عائد کی گئی اور معاملہ یہی نہیں رکا بلکہ ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد حلال گوشت پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارتی عدلیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کی حامی، حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ سنادیا

کرناٹک میں حجاب، حلال کٹ، لاؤڈاسپیکرسے اذان کے بعد ہندو شدت پسند تنظیموں نے ہندوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمان پھل فروشوں سے خریداری نہ کریں تاکہ پھلوں کے کاروبارپرمسلمانوں کی مبینہ اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔

Advertisement

اس سے قبل بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسند سوچ کے حامل وکلا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ مساجد سے دی جانے والی اذان کی آواز کو دور تک پہنچانے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صوتی آلودگی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ اس لئے اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر