
گزشتہ ایک سال میں فلم اور ٹی وی کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، لیکن لوگ اس انتظار میں تھے کہ بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کب شادی کریں گے۔
گزشتہ چند سالوں میں کئی بار ان کی شادی کی خبریں وائرل ہوئیں، یہاں تک کہ شادی کی تصویر اور کارڈ بھی وائرل ہوئے لیکن ہر بار یہ خبر غلط نکلی۔ لیکن اس بار اس خبر پر مہر لگ گئی ہے۔ فینس کا یہ انتظار بھی اب ختم ہوا۔
بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ لیکن رنبیر اپنی شادی سے متعلق تمام خبروں کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ شادی کی تاریخ سے لے کر رسیپشن وینیو تک کے بارے میں واضح طور پر کچھ معلوم نہیں ہے۔
شادی سے پہلے کے فنکشنز جاری ہیں اور اس دوران خبریں آ رہی ہیں کہ رسیپشن کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔
خبر ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد ہونے والے ولیمے (رسیپشن) کی تقریب تاج ہوٹل میں نہیں رکھی جائے گی۔
اب تک خبر تھی کہ شادی کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ممبئی کے تاج کولابا ہوٹل میں شاندار رسیپشن دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ریسیپشن تاج میں نہیں بلکہ رنبیر کی رہائش گاہ ‘واستو’ میں ہوگا۔
شادی کی جگہ، مینیو اور مہمانوں کی فہرست سے لے کر سب کچھ سرخیوں میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالیہ کے لہنگے کے حوالے سے بولی وڈ کے سب سے مشہور ڈیزائنر کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔
عالیہ اپنے خاص دن کے لیے سبیاساچی مکھرجی کا لہنگا پہنیں گی۔ جبکہ شادی کی دیگر تقریبات میں مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے کپڑوں میں نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News