Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘تحریک انصاف کے ٹکٹ کی بہت مانگ ہے’

Now Reading:

‘تحریک انصاف کے ٹکٹ کی بہت مانگ ہے’

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کی بہت مانگ ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک تاریخی لمحات سے گزر رہا ہے ، حق و باطل کے بیچ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا، عہد حاضر کے میر جعفر میر صادق کو رد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کہتا تھا ہم آئینی تبدیلی لے کر آرہے ہیں ، یہ آئین کے ساتھ غداری کر رہے تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ آف پاکستان پر ہیں ، ہمیں امید ہے عدالت تمام تر شواہد کو دیکھنے کے بعد انصاف کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جہنوں نے آئین و قانون سے غداری کی اور عمران خان کے خلاف پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہمارے منحرف اراکین اس سازش میں شامل ہیں، انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بار بار کہ رہی تھی الیکشن کراؤ اب کیوں بھاگ رہے ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی ایف اور دیگر پارٹی سے بہت سے لوگ شمولیت اختیار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کی بہت مانگ ہے،  عمران خان کی شہرت کا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر