
بھارتی اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، اداکارہ حادثے میں زخمی ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی ماڈل و ڈانسر ملائیکا اروڑا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ کھوپولی ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔
تاہم حادثے کے نتیجے میں اداکارہ کے زخمی ہونے کی بھی خبریں مل رہی ہیں، مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ و ماڈل کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا دیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد اس کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News