
بعض افراد افطاری کے فوراً بعد چائے پیتے ہیں لیکن اگر صحت کے حوالے سے بات کریں تو افطار کرنے کے فوری بعد چائے پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق چائے کی تاثیر چونکہ گرم ہوتی ہے اور روزے میں پورے دن ہم پیاسے ہوتے ہیں جسم ویسے ہی ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے اور چائے پینے کے بعد مذید ڈی ہائیڈریشن کا خدشہ ہوتا ہے، لہٰذا افطار کے فوری بعد چائے نہ پیئیں بلکہ افطار کے بعد 3 سے 4 گلاس پی کر پھر چائے کا انتخاب کیا جائے کیونکہ اس کے پینے سے تیزابیت بھی ہو جاتی ہے۔
افطار کے فوری بعد چائے پینے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے کیونکہ ہم افطاری میں تیل سے بنی ہوئی اشیاء کھاتے ہیں اور چائے بذاتِ خود کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ ہے، اس میں زیادہ فیٹ پایا جاتا ہے۔
چائے پینے سے جسم میں کام کرنے کی ہمت آجاتی ہے لیکن فوری بعد چائے نہ پی جائے بلکہ عشاء کی نماز کے بعد یا تراویح کے بعد آپ چائے پی لیں یہ مناسب ہے۔
روزے میں تھکان سے جسم اور سر میں درد ہوجاتا ہے، چائے میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے اس لیے سر درد کو دور کرنے کے لیے دودھ سے بنی اشیاء کو استعمال کرنا ترک کر دینا چاہئیے کیونکہ چائے پینے سے سر کا درد مزید بڑھ جاتا ہے۔
افطاری کے بعد اگر چائے پینے کی زیادہ ضرورت محسوس ہو تو دودھ پتی چائے چھوڑ کر ہربل ٹی یا گرین ٹی کا انتخاب کریں۔
اگر جسمانی درد کو دور کرنے کے لیے چائے پی رہے ہیں تو ادرک کی چائے پی لیں، اس سے آپ کو طاقت بھی ملے گی اور ہاضمہ بھی درست رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News