Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق حکمرانوں کے کارنامے عوام کے سامنے آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

سابق حکمرانوں کے کارنامے عوام کے سامنے آرہے ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے کارنامے عوام کے سامنے آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سال عوام جھوٹ پہ جھوٹ سنتے تھے، یہ سب کچھ اس لیے کے کوئی ان سے ان کی کارکردگی نہ پوچھے۔

انہوں نے کہا کہ غیر رسمی بات چیت میں عمران خان کہ رہے ہیں کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں، یہ ریفرنس اس لئے لا رہے ہیں تاکہ ایک ماہ کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ ہوسکے، آپ کی چوری پکڑی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ سستی دوائی، آٹا، چینی، بجلی اورگیس چاہیے یا جھوٹ، عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا معاشی ترقی چاہیے یاعمران خان کا جھوٹ، عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2 کروڑروپے سے زائد رقم ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئیں، توشہ خانہ پر ڈاکا ڈالا گیا اس کا جواب کون دے گا؟ مشاورت کے بعد کچھ دیرمیں کابینہ کا اعلان کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ سے زائد ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے، اسٹیٹ بینک کےمطابق 16 اکاؤنٹس میں رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، کل ان کا بیانیہ ہوگا الیکشن کمیشن سازش کر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ میں 70 لاکھ  ڈالر ڈکلیئرنہیں کیے گئے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کوسزا ضرور ملے گی، 16 بڑے متنازع ذرائع چھپانے کی کوشش کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ4 سال میں عوام کوجھوٹ کےعلاوہ کچھ نہیں ملا، فارن فنڈنگ کا معاملہ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں، عمران خان فارن فنڈنگ کے فراڈ عوام سے چھپانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکے خلاف ریفرنس کی باتیں ہورہی ہیں، ریفرنس کا مقصد فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کودباؤمیں لانا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اورانکے حواریوں کی چوری پکڑی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم انتشارپھیلا رہے ہیں، سابق حکمرانوں کے کارنامے ہرروزسامنے آرہے ہیں، وزیراعظم کی کرسی پرمسلط شخص الزام تراشی کرتا رہا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر