Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریانکا چوپڑا کی پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کے بارے میں میڈیا پر گفتگو

Now Reading:

پریانکا چوپڑا کی پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کے بارے میں میڈیا پر گفتگو

مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کے بارے میں میڈیا پر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کے بارے میں میڈیا پر گفتگو کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نےکینیڈین کامیڈین لیلی سنگھ کے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اپنے والدین کس طرح کے تھے اور اب وہ خود اپنی بیٹی کے لیے کیسی ماں بننے کی خواہشمند ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ’اس وقت بطور ماں، وہ اس بارے میں سوچتی رہتی ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنی خواہشات، خوف، یا جس طریقے سے ان کی پرورش کی گئی، وہ اسے اپنے بچے پر مسلط نہیں کریں گی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ بچے آپ کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں آپ سے نہیں‘۔

Advertisement

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ’ایسا کوئی عقیدہ نہیں ہے کہ یہ آپ کا بچہ ہے تو آپ اس کی ہر چیز کواپنی مرضی سے تخلیق کریں گے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’بچے اپنی زندگی کو خود ڈھونڈنے اور بنانے کے لیے آپ کے ذریعےپیدا ہوتے ہیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ’اس بات کو تسلیم کرنا ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا‘۔س

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ان کے والدین نے بہت سی چیزوں کے لیے اُنہیں خود فیصلہ کرنے کی آزادی دی تھی‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر، گلوکار و اداکار نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی تھی اور نہ ہی بچی کی کوئی تصویر سامنے آئی تھی تاہم اب پہلی مرتبہ پریانکا نے بیٹی کے بارے میں کُھل کر بات کی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر