Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلبا کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے روکنے کی بھارتی دھمکی پر دفتر خارجہ کی شدید مذمت

Now Reading:

طلبا کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے روکنے کی بھارتی دھمکی پر دفتر خارجہ کی شدید مذمت
پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے طلبا کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے روکنے کی بھارتی دھمکی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی یونیورسٹیز گرانٹس کمشن اور آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی تعلیم کے مشترکہ پبلک نوٹس کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پبلک نوٹس میں طلبا کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی حصول سے احتراز برتنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی صورت میں ملازمت نہیں دی جائیگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  نوٹس کا لہجہ انتہائی دھمکی آمیز ہے جبکہ پبلک نوٹس میں ظالم آمریت کی بدبو محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنی کے جنون میں بھارتی حکومت کا طلبہ کو اپنی مرضی کی معیاری تعلیم سے روکنا افسوسناک ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا ملک میں ہندو راشتڑیہ مشن کی آڑ میں غیر معمولی قومیت پسندی کا فروغ افسوسناک ہے جبکہ ہم نے اس پبلک نوٹس کے حوالے سے بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت کے ناقابل بیان کھلے امتیازی سلوک کے جواب میں مناسب اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر