Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے استعفیٰ دیدیا

Now Reading:

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے استعفیٰ دیدیا
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جو انہوں نے منظوری کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور صدر آزاد کشمیر کو بھیجوادیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا استعفیٰ بجھوایا ہے جب کہ انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو بھی اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ وزارت عظمی آپ کی امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔

بعد ازں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالات و واقعات کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کا وزیراعظم تھا، عمران خان نے میرا انتخاب کیا، ان کامشکور ہوں کہ اہم عہدے پر فائز کیا۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیر اور ایل او سی پر رہنے والوں کے لیےکام کیا، وزیراعظم بننے کے بعد30سال بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوا اور اب اگست2022سے قبل بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادکشمیر کو سپلائی کی جانے والی گندم بوسیدہ ہوتی تھی، وزیراعظم بن کر محکمہ خوراک کی ذمہ داری لگائی اور صاف گندم خریدی۔

عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ اپنی صوابدید کی پوسٹیں بھی تجربہ کار لوگوں کے لیےوقف کردیں، استعفیٰ کی وجہ یہ ہےکہ چلتی حکومت پرعدم اعتمادکیوں لائی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے متعلق لکھنے والےکی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، مجھ پر بغیر الزام عدم اعتماد لائی گئی اور مجھ پر چارج شیٹ جولگائی گئی بے بنیاد الزام ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کااعتمادکھونےکا دعویٰ کیا گیا، مسلمان ریاست کا باشندہ ہوں ریاست کے پیسے سے ایک پائی میرے ذمے نہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی کی ملاقات ہوئی جس سردارعبدالقیوم نیازی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی۔

گزشتہ روز ملاقات میں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے تمام حقائق سے عمران خان کو آگاہ کیا تھا جبکہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان سے ملاقات میں شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں ہے، اپنے خلاف سازش کو ثابت کروں گا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کا جائزہ لے کر 14 اپریل کی دوپہر تک فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر