Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے صحتیاب مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، سعودی وزارتِ صحت

Now Reading:

کورونا سے صحتیاب مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، سعودی وزارتِ صحت

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ جبکہ نئے کیسز کی تعداد 116 رہی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے حوالےسےکہا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر سامنے آنے والے 116 نئے کورونا کیسز کے بعد مملکت میں اب تک اس وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار296 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے 298 نے اس  مرض سے شفا پائی جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 35 ہزار 699 ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک 587 کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں 6 کروڑ 32 لاکھ 6 ہزار 257 ویکسینز لگائی جاچکی ہیں جبکہ اس کا عمل تاحال جاری ہے۔

Advertisement

کورونا کی بوسٹرڈوز کے حوالے سے وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ جن افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 8 ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے وہ ویکسین کی تیسری خوراک یعنی بوسٹرڈوزلگوا سکتے ہیں ۔

دریں اثناء، خلیجی سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پیرکے روز کورونا وائرسے صحتیابی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو اب 97.9 فیصد تک  پہنچ کیا گیا جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں اسکا تناسب 98.4 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر