Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان ہیں، عامر ڈوگر

Now Reading:

آج پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان ہیں، عامر ڈوگر
عامر ڈوگر

عامر ڈوگر

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی  سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں عامر ڈوگر نے کہا کہ  ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کا شمار ملتان کی پرانی عمارتوں میں ہوتا ہے، ماضی میں اس بلڈنگ کو نظر انداز کیا گیا۔

 عامر ڈوگر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان کی بلڈنگ چار منزلہ تھی مگر لفٹ نہیں تھی، 5 کروڑ کی خطیر رقم ریڈیو پاکستان پر خرچ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا میچ آخری آور میں داخل ہو گیا ہے، اتوار کو 11 بجے ووٹنگ ہوگی۔

معاونِ خصوصی  سیاسی امور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلم امہ کی ترجمانی کی ہے، وہ عوام اور ﷲ کی عدالت میں سرخرو ہوگا۔

Advertisement

عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے ایک نکاتی نظام تعلیم کا وعدہ پورا کیا، عدم اعتماد جمہوری طریقہ ہے اسے فیس کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے منحرف ارکان کی زیادہ تعداد جنوبی پنجاب سے ہے، امید ہے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے تاحیات نا اہل ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر