Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کا فلیٹس کی چھت سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ کا فلیٹس کی چھت سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے ایک کیس میں فلیٹس کی چھت سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیرمیں قائم نجی ریزیڈینسی (رضا ریذیڈنسی موبائل) کی چھت پر سائن بورڈ اور بل بورڈز لگانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے فلیٹس کی چھت سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیا اور فریقین سے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار پیر محمد تنویر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں بتائے بغیر فلیٹ کی چھت پر بھاری بھرکم سائن بورڈ لگا دیا گیا۔ سائن بورڈ گرنے کا خدشہ ہے، کسی کی جان جاسکتی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے بھی شہر بھر سے سائن بورڈز، ہوڈنگ اور بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ہم نے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

گلشن اقبال حسن اسکوائر میں دوکانیں کھولنے سے متعلق کیس میں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ مختیار کار گلشن اقبال نے دوکانیں خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ کئی برس سے بیٹھے ہیں، کے ایم سی کا این او سی بھی موجود ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ بھلے سے 1947 سے بیٹھے ہوں۔ اوپن اسپیس جگہ پر آپ کا کیا اختیار ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر کے ایم سی نے این او سی جاری کیا تو وہ بھی غلط ہوگا۔

Advertisement

وکیلِ درخواست گزار نے کہا کہ مختیار کار کو کارروائی سے روکا جائے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ہم کسی کو کارروائی سے نہیں روکیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے مختیار کار اور دیگر فریقین کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئےدرخواست گزار سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر