Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئیے ہم سب امن اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں، وزیراعظم

Now Reading:

آئیے ہم سب امن اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب امن اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے  ایسٹر کے موقع پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔

Advertisement

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم لکھتے ہیں کہ ہم ان خدمات کی بہت قدر اور تعریف کرتے ہیں جو ہمارے عیسائی پاکستانیوں نے قیام پاکستان کے بعد سے زندگی کے تمام شعبوں میں انجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آئیے ہم سب امن، شمولیت اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں۔

دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

ایسٹر سنڈے دنیا بھر میں عیسائیوں کے تہواروں میں سے ایک ہے جو بائبل کے مطابق حضرت عیسیؑ کو 2 ہزار سال پہلے یروشلم سے زندہ اٹھائے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ویٹی کن سٹی میں بھی ایسٹر کی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں پائیدار امن کے لیے حاضرین میں خصوصی دعا کرائی۔

Advertisement

پوپ فرانس نے یوکرین جنگ کے متاثرین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے اندھیروں میں روشنی کی کرن تلاش کریں۔

دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسیحی گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں شریک ہیں جہاں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر