Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، عاصم افتخار

Now Reading:

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 سے 30 اپریل 2022 تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ ہوگا، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد ،قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں، جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر