Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کے قانون میں ترمیم ذاتی مفاد کے تحت نہیں ہونی چاہیے، چئیرمین نیب

Now Reading:

نیب کے قانون میں ترمیم ذاتی مفاد کے تحت نہیں ہونی چاہیے، چئیرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کے قانون میں ترامیم کے لئے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات کو مدنظر نہ رکھا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پی اے سی اجلاس میں پیش ہوئے۔

اجلاس کے دوران چئیرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب سے کی توجہ اپوزیشن پر رہی ہے جبکہ آپ کے پاس  کیس پڑے ہیں مگر ان پر کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیسن، ایل این جی اور مالم جبہ والے کیسوں کو اوور لوک کیا گیا ہے جس کے بعد چاہتے ہیں کہ بغیر کسی سیاسی مداخلت کے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

Advertisement

اس پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میں ہر کیس کے لئے اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں چاہے وہ مالم جبہ ہو بی آر ٹی کا کیس ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ س ملک میں کچھ ادارے ہیں جن سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر نہیں پوچھ سکتے ہیں لیکن میں سیاست میں پڑنا نہیں چاہتا ہوں۔

پی اے سی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں تو میرے ذاتی تجربے کو مدنظر رکھیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ذاتی مفاد میں نیب کے قانون میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر