Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

Now Reading:

ای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث
ایمیزون کا جعل سازی کرنے پر فیس بک گروپس پر کیس

ٹیکس چوری کوعموماً ترقی پذیرممالک کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا اوربرطانیہ جیسے ممالک میں بھی بڑے اداروں اوراہم شخصیات کی جانب سے ٹیکس چوری کرنا معمول کی بات ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے ای کامرس جائنٹ ایمیزون نے 2021 میں یورپی مارکیٹ سے ہونے والی اربوں ڈالرسیل پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایمیزون کے یورپی بزنس میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس سال کمپنی نے تقریبا 55 ارب ڈالرکی سیل کی، تاہم اس پرٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

ایمیزون کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں کمپنی نے نہ صرف 1 ارب 26 کروڑڈالرکا نقصان ظاہر کیا بلکہ 1 ارب یوروٹیکس کریڈٹ کی مد میں بھی حاصل کرلیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمیزون یورپی یونٹ جو کہ لیکسمبرگ میں واقع ہے اس نے اپنے برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین ، پولینڈ، سوئیڈن اور نیدرلینڈ میں موجود ڈیویژن کی رپورٹس میں منافع ظاہر کیا جب کہ 2021 میں اس کی سیل میں 17 فیصد اضافہ بھی ہوا۔

Advertisement

بلومبرگ سے گفت گومیں ایمیزون کے ترجمان کا اس بابت کہنا ہے کہ پورے یورپ میں ہم لاکھوں یوروکارپوریٹ ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آمدن، منافع اور ٹیکس کوہم ہرملک کے متعلقہ حکام کو رپورٹ کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیا گیا نقصان وہ ہے جو کہ گزشتہ سال اس خطے میں 50 سے زائد نئی سائٹس کھولنے کے بعد ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر