
ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایلون مسک کا اہم اعلان
اسپیس ایکس کے ذریعے خلا اورٹیسلا کے ذریعے زمین پرراج کرنے والے ایلون مسک نے سوشل میڈیا کے میدان میں بھی طبع آزمائی شروع کردی ہے۔
ایلون مسک نے چند روزقبل ہی ایک ٹوئٹ میں اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا عندیہ دیا تھا۔ ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے تقریبا پونے تین ارب ڈالرمالیت کے ٹوئٹرحصص خرید لیےہیں۔
امریکی سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹرکے 9 اعشاریہ 2 فیصد شیئرزخرید لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پرسنجیدگی سے غور
ایلون مسک کی جانب سے خریدے گئے ان حصص کی مجموعی قیمت 2 ارب 89 کروڑڈالربنتی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کوباقاعدگی سے استعمال کرنے والے ایلون ٹوئٹراوراس کی پالیسیوں پرماضی میں بھی کافی تنقید کرتے رہے ہیں۔
ٹیسلا کے بانی نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک ٹوئٹ میں سوشل میڈیا سائٹ کی آزادی اظہارپالیسیوں کوشدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ’ ٹوئٹرجمہوریت میں وضح کردہ آزادی اظہاررائے کے اصولوں کو نظراندازکررہی ہے۔‘
اس ضمن میں انہوں نے ٹوئٹرپرایک پُول بھی کرایا تھا جس میں انہوں نے اس پلیٹ فارم کے صارفین سے رائے طلب کی تھی کہ ’کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ٹوئٹرآزادی اظہارکے اصولوں پرقائم ہے؟‘
اس پول کے ردعمل میں 70 فیصد صارفین نے ’ناں‘ میں جواب دیا تھا۔
ٹوئٹرپرایلون مسک کے 8 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، لیکن یہ پلیٹ فارم انہیں کئی بارمشکلات سے دوچارکرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News