Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم اور پوری قوم چیف الیکشن کمشنر کیساتھ کھڑی ہے، حافظ حمداللہ

Now Reading:

پی ڈی ایم اور پوری قوم چیف الیکشن کمشنر کیساتھ کھڑی ہے، حافظ حمداللہ
حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پوری قوم آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ یہ راجہ سلطان سکندر ہے عارف علوی سابق ڈپٹی اسپیکر اور اسد قیصر کی طرح بنی گالہ کا ٹائیگر نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر الیکشن کمیشن کا ایمان ہے کہ وہ عمران خان کا نہیں ریاست پاکستان کا ملازم ہے، وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ نہ وہ مستعفیٰ ہونگے اور نہ عمران خان کی سیاسی بدمعاشی آنے والے فیصلوں پر اثر انداز ہوسکے گی۔

انکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پوری قوم آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف منظم مہم شروع کردی ہے، ان شاءاللہ یہ مہم بے سود ثابت ہوگی اور عمران اینڈ کمپنی کے لئے مزید مشکلات کا باعث بنے گی۔

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ چیف کمشنر الیکشن کمیشن آپکی دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، وہ ڈٹ کے آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر