Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرینی صدر کی گریمی ایوارڈز میں شرکت نے سب کو حیران کر دیا

Now Reading:

یوکرینی صدر کی گریمی ایوارڈز میں شرکت نے سب کو حیران کر دیا

یوکرینی صدر نے گریمی ایوارڈز کی تقریب مں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو 64 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی جو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

دراصل گریمی ایوارڈز کی لاس ویگاس میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ریکارڈ کیا ہوا ایک ویڈیو پیغام نشر کیا گیا تھا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع میں دنیا بھر کے یوکرین دوست ممالک سے یوکرین کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں یوکرین میں جاری جنگ کے موجودہ حالات کو بیان کیا اور اس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی خاموشی کو موسیقی کے ذریعےختم کرنے کے لیے تقریب میں موجود فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

Advertisement

یوکرینی صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’جنگ ہمیں یہ انتخاب نہیں کرنے دیتی کہ کون زندہ رہے گا اور کون ہلاک ہوجائے گا‘۔

اُنہوں نےکہا کہ ’ہمارے موسیقار اپنے روایتی انداز میں نظر آنے کے بجائے حفاظتی لباس پہنتے ہیں اور وہ اسپتالوں میں زخمیوں کے لیے گاتے ہیں، یہاں تک کہ ان لوگوں کے لیےبھی گاتے ہیں جو انہیں سن بھی نہیں سکتے‘۔

یوکرینی صدر کی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت

صدر زیلنسکی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ’ہم اپنی آزادی کا دفاع کررہے ہیں،  زندہ رہنے کے لیے اپنی سرزمین پر ہم روس سے لڑ رہے ہیں جس کی بمباری سےیہاں ایک خوفناک خاموشی طاری ہوگئی ہے‘۔

اُنہوں نے گریمی ایوارڈز کی تقریب سے اپیل کی کہ’اس خوفناک خاموشی کو اپنی موسیقی سے بھردیں!‘

یوکرینی صدر نے کہا کہ’ہماری کہانی سنانے کے لیے آج ہی اپنے سوشل نیٹ ورکس اور ٹی وی پر اس جنگ کے بارے میں سچ بتائیں، آپ جس طرح سے بھی دے سکتے ہیں ہمارا ساتھ دیں لیکن خاموش نہ رہیں‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر کی تقریر کے بعد گلوکار جان لیجنڈ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری اس تنازعہ کے دوران یوکرین کی عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یوکرینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹیج پر گلوکار جان لیجنڈ کا ساتھ یوکرینی موسیقاروں سیزانا ایگلیڈان، میکا نیوٹن اور شاعر لیوبا نے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر