پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بطور وزیر خارجہ حلف اٹھائیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی حلف برداری کی تقریب دوپہر دو بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر عارف علوی ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیرخارجہ ہوں گے جو کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری بطور وزیر خارجہ سعودیہ عرب کے پہلے دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ کل روانہ ہونگے۔
دوسری جانب بلول بھٹو کی حلف برداری کے حوالے سے ان کی بہن بختاور بھٹو نے بھی اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے۔
Today @BBhuttoZardari will take oath as Pakistan’s Foreign Minister in this unity government – decided by #PPP CEC & we couldn’t be more proud of him! Already outshone in Parliament & always stuck to his democratic values – excited to witness this path إِنْ شَاءَ ٱللَّٰهُ ♥️🤲
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 27, 2022
خیال رہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد 34 رکنی وفاقی کابینہ کا قیام ایک بار پھر کیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پی این پی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
