انگوراپنے اندربیش بہا صحت بخش خواص رکھتا ہے یہ کھٹا میٹھا ذائقہ لئے کئی رنگوں میں پیدا ہوتا ہے انگورکا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف تازہ کھایا جاتا ہے بلکہ خشک ہوکر کشمش اور منقہ کی صورت اختیار کر لیتا ہے جبکہ ساتھ ہی اس سے سرکہ بھی تیار کیاجاتا ہے کو کئی طرح کے پکوانوں کی زینت بنتا ہے۔

چونکہ یہ ایک موسمی پھل ہے جو اپنے وقت پر بازار میں دستیاب ہوتا ہے تاہم اسے سال بھر تازہ رکھنے کے لئے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ طریقہ افغانستان میں صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔

افغانستان میں انگوروں کو سال بھر تک تازہ رکھنے کے اس روایتی طریقے کو کنگینہ کہاجاتاہے۔ کیونکہ افغانستان کئی دہائیوں سے خانہ جنگی کی زد میں رہنے کی سبب پھلوں کی درآمد کا متحمل نہیں ہوسکتالہذا وہ تازہ موسمی پھلوں کو محفوظ کرنے کے لئے یہ روایتی طریقہ اپناتا ہے۔
It is called a straw-and-mud tray KANGINA.
Cc: desertgodfather pic.twitter.com/ti5uqZPA1R— DAPPER DON DHARSHI • K A M I L • (@SoloFlow786) April 18, 2022
انگورکو محفوظ کرنے کے اس عمل کے دوران وہ مٹی، بھوسے اور پانی کو ملا کر ایک گاڑھا سا آمیزہ تیار کرتے ہیں پھر اس سے پیالے بناکر تقریباً پانچ گھنٹے کے لئے دھوپ میں رکھ دیتے ہیں، اس کے بعد تازہ انگور کو ان پیالوں میں رکھ کر گار یا اسی آمیزے سے بند کر دیتے ہیں اور پھر انہیں سردیوں میں خشک اور قدرے ٹھنڈی جگہ میں محفوظ کر لیاجاتا ہے۔
یہ اس میں انگورکسی بھی کیمیکل اور پریزرویٹو کی آمیزش کے بغیرکئی ماہ بلکہ سالوں تک تازہ رہتے ہیں۔
ٹویٹر پراس عمل کی ویڈیوکو شیئر کیا گیا ہے جسے دیکھنے والوں نے کے حیرت نگیز قرار دیا ہے۔ جبکہ صارف نے مٹی اور غذا کے تازہ رہنے کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
