پنجاب، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کوئٹہ مٹروپولیٹن کارپوریشن میں 84 وارڈ بنائے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے دیہی علاقوں میں 108 یوسی اور 555 وارڈز بنائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں پانچ میونسیپل کمیٹیاں اور 1 میونسیپل کارپوریشن حب ہے، ضلع لسبیلہ کے شہری علاقوں میں 98 وارڈز قائم کیے گئے ہیں، ضلع لسبیلہ کے دیہی علاقوں میں 32 یونین کونسل ہیں جن میں 186 وارڈز ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے آبادی کے تناسب سے ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے دیہی اور شہری یونین کونسلز، وارڈز کی تعداد کی تصحیح کرائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
