سری لنکا کے بعد جنوبی ایشیا کے ایک اور ملک میانمار میں غیر ملکی کرنسی کے نئے ضوابط لاگو ہونے پر افراتفری پھیل گئی ہے۔
میانمار کے مرکزی بینک کی جانب سے غیر ملکی کرنسی میں بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم کو ملکی کرنسی میں فوراً تبدیل کرانے کا نوٹس ملنے کے بعد ملک میں موجود غیر ملکی کمپنیوں میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔
فوجی کنٹرول میں چلنے والے مرکزی بینک کے اتوار کے روز جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام کمپنیوں، گروپوں اور افراد کو غیر ملکی کرنسی میں بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم کو بینک کھلنے کے ایک دن کے اندر اندر ’’چات‘‘ میں تبدیل کرانا ہو گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ضابطے کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے جمع کرائی گئی غیر ملکی کرنسی پر بھی ہو گا۔ نوٹس میں ضابطے کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے خبردار کیا گیا ہے۔
اس نوٹس کا بظاہر مقصد گزشتہ سال اقتدار پر فوج کے قبضے کے بعد غیر ملکی کرنسی میں آنے والی کمی کو دور کرنا ہے۔
غیر ملکی کمپنیوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ اس حکم نامے سے ان کی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔ جاپانی اور دیگر سفارت خانے اور ایوان ہائے تجارت استثنیٰ دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
