Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Now Reading:

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
ہوائی جہاز

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 9759 لاہور سے جدہ کیلئے اڑان بھری تھی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ اسکرین میں اچانک کریک پڑ گیا جس کے باعث طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

دوسری جانب کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر لیا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کر لی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا جس کی وجہ سے آوٹر ونڈ اسکرین ٹو ٹ گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو مرمت کے لئے ہنگر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو متبادل پرواز سے دوپہر 2بجے جدہ روانہ ہو سکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار

خیال رہے کہ پی آئی اے 22 اپریل سے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا۔

 2 دن قبل سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ پی آئی اے نے 22 اپریل 2022 سے پاکستان سے سڈنی کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔

انہوں نے کہا کہ پروازیں ابتدائی طور پر جمعہ کو لاہور سے سڈنی اور اتوار کو سڈنی سے لاہور چلائی جائیں گی، آسٹریلیا کے دیگر 8 مقامات کے لیے ورجن آسٹریلیا ائر لائن کے ساتھ انٹر لائن ٹکٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مسافروں کو سڈنی کے علاوہ آسٹریلیا کے مزید شہروں تک پہنچانے کے لئے ورجن آسٹریلیا ائیر لائن کے ساتھ انٹر لائن ٹکٹ کی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement

ارشد ملک نے کہا کہ انٹر لائن معاہدے سے سڈنی کے لئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے ساتھ آسٹریلیا میں مزید آٹھ مقامات کو بھی پی آئی اے کے مسافروں کے لئے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر لائن معاہدے سے پی آئی اے کے مسافر سڈنی کے علاوہ ورجن آسٹریلیا ائیر لائن کی پروازوں پر ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، بالینا بائرن، ہوبارٹ، کیرنز اور پرتھ کے لئے بکنگ کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے مزید کہا تھا کہ مسافر اب پی آئی اے کی ویب سائٹ، پی آئی اے کے آفیشل سیل اور اینڈرائیڈ ایپ، پی آئی اے کال سینٹر اور پی آئی اے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بھی پروازیں بک کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر