
مشہور بھارتی اداکارہ ورن دھون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی مشہور ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور بالی وُڈ کے سُپر ہیرو ورن دھون ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
بھارتی ٹریفک پولیس نے کامیڈی و ایکشن ہیرو ورن دھون پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورن دھون ان دنوں بھارت کے شہر کانپور میں اپنی نئی فلم ’باوال‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انہیں شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ورن دھون کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹا گیا، تاہم اداکار کے مداحوں نے پولیس کمشنر سے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الکا مشرا نامی مداح نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور ایک ناداشت جمع کرائی جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ٹریفک پولیس کے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News