Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ طریقہ آزمائیں اور فُل اسپیڈ سے لطف اٹھائیں

Now Reading:

وائی فائی کے کمزور سگنلز سے پریشان ہیں؟ تو بس یہ طریقہ آزمائیں اور فُل اسپیڈ سے لطف اٹھائیں

پاکستان میں انٹرنیٹ کی صورتِ حال سے ہم سب ہی واقف ہیں، براڈ بینڈ ہو یا موبائل انٹرنیٹ، سست رفتاری پاکستانیوں کا مقدر ہے اور ہم دیگر پریشانیوں کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔

حکومت اس بارے میں کیا اقدامات کررہی ہے کسی کو نہیں معلوم، لیکن انٹرنیٹ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں ہی کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس کے لیے کچھ جگاڑ ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار اور رینج کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ اپنے راوٹر کو گھر کے بیچوں بیچ کسی شیلف یا میز پر رکھیں، تاکہ ڈیڈ اسپاٹس سے ممکنہ حد تک بچا جاسکے۔ اپنے راوٹر کو جتنا ممکن ہوسکے دیواروں سے دور رکھیں تاکہ اس کے انٹینا سیدھے رکھے جاسکیں۔

راوٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب نہ رکھیں، اس سے سگنلز متاثڑ ہوتے ہیں۔ ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ راوٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکر، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

Advertisement

لیوٹوتھ اسپیکر بھی وائر لیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، اس لیے راوٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔

براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ سے محفوظ بنانا بھی انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھاتا ہے۔

نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔

راوٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کا ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار راوٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔

طاقتور انٹیناز طاقتور سگنلز بھیج سکتے ہیں جن سے راوٹر کے عام انٹینا محروم ہوتے ہیں۔ سگنل بوسٹر کی مدد سے آپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

آپ ایک سے زیادہ راوٹرز بھی استعمال کرسکتے ہیں، دوسرے راوٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر