Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے موقع وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ سرینگر کے موقع پر ریاست کے دونوں اطراف یوم سیاہ منائیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیر کے دورے اور پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کرینگے ، لیکن وہ یہ سن لے کشمیری ہندوستان کی تمام چالوں سے واقف ہیں۔

 سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیری پچھتر سالوں سے جو قربانیاں دے رہے ہیں اسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، آج اسلام آباد میں موجود کشمیری شاہراہ جمہوریت پر بھر پور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں ہندوستان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،  کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرکے ہندوستان کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان اسٹیبلشمنٹ اور لیڈر شپ کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، ہندوستانی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

 سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر