مقبوضہ کشمیر کے تیز رفتار بالرعمران ملک کی یارکر پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سریش ائیر کے بولڈ ہونے کی وڈیو وائرل ہو چکی ہے۔
ایک کوچ ہمیشہ خوش ہوتا ہے جب اس کا شاگرد کسی اہم میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ہوا ۔
اس میچ میں حیدرآباد کے بالنگ کوچ ڈیل اسٹین اس وقت خوشی سے اپنی کرسی سے اچھل پڑے جب عمران ملک نے کولکتہ کے کپتان سریش ائیر کو اپنی تیز رفتار یارکر پر کلین بولڈ کردیا۔ اب اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Dale Steyn's reaction to Umran Malik's yorker to Shreyas Iyer is 🔥@DaleSteyn62 #UmranMalik pic.twitter.com/YIpAgnCGVs
Advertisement— Troyboi™ (@1ove_it786) April 15, 2022
یہ واقعہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے 10ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا۔
عمران ملک کی اس گیند پر آف سائیڈ پر شاٹ کھیلنے کے لیے ایئر تھوڑا لیگ سائیڈ کی طرف گئے ، لیکن اس کا احساس کرتے ہوئے عمران نے اسٹمپ کی طرف نشانہ بناتے ہوئے 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یارکر ڈال دی.
جب تک سریش ائیر اس گیند کو دیکھ اور سمجھ پاتے، ان کے اسٹمپ بکھر چکے تھے، یہ دیکھ کر حیدرآباد ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے بالنگ کوچ ڈیل اسٹین خوشی سے اپنی سیٹ سے اچھل پڑے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
