
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کپتان باہمت آدمی ہے اور باہمت آدمی کے ساتھ اللہ کی ذات ہمیشہ کھڑی رہتی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے مظفرآباد میں پہلی احساس پناہ گاہ کی افتتاحی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے وہ ایمان و عقیدے والا آدمی ہے،وہ مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں وہ کیا ایک تھالی میں ساتھ کھڑے رہ سکتے ہیں؟ انہوں نے عمران خان کیلئے مشکلات پیدا کی ہیں تو ان کیلئے بھی کوئی آسانی پیدا نہیں ہوگی۔
عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کپتان باہمت آدمی ہے اور باہمت آدمی کے ساتھ اللہ کی ذات ہمیشہ کھڑی رہتی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہیڈ آفس بیت المال کو آزاد کشمیر میں ریجنل آفس دینا چاہیے تاکہ ہمارے لوگوں کو مزید سہولیات ملیں۔
عبدالقیوم نیازی نے یہ بھی کہا کہ مظفرآباد میں آج پہلے پناہ گاہ پراجیکٹ کا افتتاح کر رہا ہوں،اس پر عمران خان اور بیت المال پاکستان کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آج اس پناہ گاہ میں بیٹھ کر غریب لوگوں کے ساتھ کھانا کھا کر دلی تسکین ہوئی ہے، ہم بہت جلد مظفرآباد میں بیت المال ریجنل افس قائم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News