Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی وزارتِ خارجہ نے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کا ثبوت پیش کردیا

Now Reading:

چینی وزارتِ خارجہ نے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کا ثبوت پیش کردیا
Duane Clarridge

چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیجیان ژاو نے لاطینی امریکا میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق سینئیر آپیریشنز آفیسر ڈیووین رامسڈیل کلاریج المعروف ڈیویی کے پرانے انٹرویو کو امریکا کی جانب سے جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنے میں امریکا کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹوئٹر پر ماضی میں بدنام زمانہ امریکی خفیہ ایجنسی سے وابستہ ڈیووین کلاریج کے پرانے انٹرویو کا ایک حصہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کسی بھی ملک کی جمہوری حکومت کا کسی بھی وقت تختہ الٹ سکتا ہے، اگر اس کو محسوس ہو کہ ایسا کرنا امریکہ کے قومی مفاد میں ہے، اور دنیا کو اس کا عادی ہوجانا چاہئے۔

مذکورہ سابق سی آئی اے آفیسر پر ایران-کنٹرا اسکینڈل میں کانگریس سے جھوٹ بولنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور بعد میں انہیں معاف کر دیا گیا تھا۔

ان کے حوالے سے امریکا کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کے 2011 میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا گیا تھا کہ ڈیووین کلاریج نے پاکستان کے پہاڑی علاقوں اور افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں بھی اپنے مفاد کے لیے کام کرنے والوں کو اتارا تھا۔

اپنے انٹرویو میں ڈیووین کلاریج کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی ملک میں کسی کو بھی کسی بھی طرح استعمال کرسکتی ہے اور ہم نے یہ کیا بھی۔

کس طرح امریکی حکومت اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ممالک کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے، اس حوالے سے ڈیووین کے انکشافات چونکا دینے والے ہیں۔

Advertisement

ان انکشافات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح امریکی فوجی اور انٹیلی جنس کارروائیوں کی آؤٹ سورسنگ نے دیگر ممالک  میں جمہوری حکومتوں کے خلاف قانونی طور پر مخفی خفیہ کارروائیوں کو جنم دیا ہے جو امریکا کی خارجہ پالیسی کے اہداف کے ساتھ مل کر ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر