 
                                                                              خون کا گاڑھا پن، چکنائی اور کولیسٹرول دل اور دیگر اعضا کے لیے تو نقصاندہ ثابت ہوچکا ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ یہ خودعضلات اور پٹھوں (مسلز) کو بھی شدید نقصان پہنچاسکتا ہے۔
تازہ تحقیق سے معلوم ہے کہ خون کی چکنائی پٹھوں اور گوشت کی کارکردگی متاثر کرتی ہے اور وہ ان کے خلیات کی ساخت اور افعال دونوں پر ہی منفی اثر ڈالتی ہے۔
یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے بعد یہاں تک کہ کہا ہے کہ جب پٹھے کے چند خلیات متاثر ہوتے ہیں تو وہ مسلسل زنجیری سلسلے کے تحت ایک کے بعد ایک خلیات کی ایک لڑکی پرمنفی اثرڈال سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب کولیسٹرول اور لہو کی چکنائیاں پورے جسم کے لیے ہی نقصاندہ ثابت ہوچکی ہیں۔

جب چکنائی اور چربی سے خلیات متاثر ہوتے ہیں تو ایک طرح کا سگنل (سالماتی اشارہ) خارج کرتے ہیں جنہیں سیرامائڈز کہا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کا وقتی فائدہ تو ہوتا ہے لیکن طویل دورانئے پر وہ ایک مرض کی شکل اختیار کرجاتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہی سگنل آخری بد ترین کیفیت میں خلیات کو ہلاک بھی کردیتے ہیں۔ اس سے مرض شدید ہوجاتا ہے۔
اس سے قبل ہم خون کی چکنائیوں سے جن امراض کی طویل فہرست بنا چکے ہیں ان میں امراضِ قلب، فالج، موٹاپا، ذیابیطس اور بلڈ پریشر مشہورومعروف ہیں۔ تاہم سائنسدانوں نے ابھی تجربہ گاہ میں انسانی خلیات پر ہی اس کی آزمائش کی ہے۔ اگلے مرحلے پر اس تخقیق کو چوہوں پرآزمایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 