پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ جانے اور 2022 کے کاؤنٹی سیزن میں شرکت کے لیے سات کھلاڑیوں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، نسیم شاہ، ظفر گوہر، حسن علی، محمد عباس اور اظہر علی شامل ہیں۔
ان کی ٹیمیں درج ذیل ہیں:
شاہین آفریدی – مڈل سیکس
محمد رضوان- سسیکس
اظہر علی- ورسیسٹر شائر
نسیم شاہ اور ظفر گوہر – گلوسٹر شائر
محمد عباس- ہیمپشائر
حسن علی- لنکاشائر
کھلاڑیوں کو پاکستان واپس آنے اور انٹرنیشنل ڈیوٹی کے لیے رپورٹ کرنے کی ضمانت کی بنیاد پر این او سی دیے گئے ہیں۔
پاکستان کو جولائی کے آخر میں ہالینڈ کا دورہ کرنا ہے، اس کے بعد 27 جولائی سے سری لنکا میں ایشیا کپ ہوگا۔
واضح رہے کہ 2022 کاؤنٹی چیمپئین شپ 7 اپریل سے 29 ستمبر 2022 تک کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
