
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے بھائی انتقال کر گئے
میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی کوکامیابی نہ مل سکی یہ کس ملک کی سازش تھی؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں تمام ایجنسیوں نے بتایا سازش نہیں ہوئی، عمران خان کی بیرونی سازش کی تکرارسیاسی مظلومیت کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ کوکامیابی نہ مل سکی یہ کس ملک کی سازش تھی؟ آزاد کشمیرمیں نئے اے ٹی ایم نے سابق وزیراعظم کے خلاف کس ملک کے کہنے پرسازش کی؟
میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آئینی طریقے سے حکومت ہٹانا سازش ہے یا پارلیمنٹ کے سامنےدھرنا دینا؟ روز تھرڈ امپائرکو حکومت گرانے کی آوازیں دینا آئینی تھا یاغیرآئینی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News