
ہر انسان اپنے ساتھ دوسروں کی شخصیت بارے میں جاننے کی جستجو میں رہتا ہے کہ وہ کن خوبیوں کا مالک ہے اوراس میں کیا خامیاں ہیں۔
شخصیت کو پرکھنے کے کئی طریقہ ہیں کوئی ہاتھ کی لکھائی سے شخصیت پہچاننے کا گر جانتا ہے تو کوئی جملوں کو مکمل کرکے اس کے منفرد ہونے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
نفسیات میں کسی بھی فرد کی ذہانت، رویہ اور شخصیت کو پہچاننے کے کچھ مختلف طریقے ہیں ان ہی میں سے ایک تصویروں کی مدد سے شخصیت کی پہچان بھی شامل ہے ان تصاویر کوآپٹیکل الیوژن کہاجاتا ہے اس طرح کی تصاویر میں تین سے چار اشیاء کو اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے کہ ان سے مل کر ایک الگ اور جدا تصویر وجود میں آتی ہے لیکن یہاں پرجو تصویر پیش کی جارہی ہے، اس میں بہت سی اشیاء دکھائی دے رہی ہیں لیکن آپ کی نظر پہلے کس شے کی جانب اٹھی یا یوں کہیں کہ اس تصویر میں آپ کو سب سے پہلے کیا نظر آیا وہی آپ کی شخصیت ہے۔
یہ تصویرمائنڈ جرنل میں شیئر کی گئی ہے جس میں آٹھ عناصر کتاب، کراس کا نشان، گلاب، غبارے، شیر، دل اورٹائی موجود ہیں اس میں جو آپ کو پہلے دکھائی دے گا وہی آپ کی شخصیت کے چھپے ہوئے رازوں پر سے پردہ اٹھائے گا۔
کتاب
دی مائنڈ جرنل کے مطابق اگر آپ کا تعلق ایسے افراد سے جسے تصویر میں سب سے پہلے کتاب دکھائی دی تو آپ کسی بھی معاملے کو ذہن سے ماورا ہوکر سوچتے ہیں، اور لوگوں کی اکثریت آپ سے مشورے کے لئے رجوع کرتی ہے کیونکہ آپ کسی بھی مسئلے کو بہتر انداز میں حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترچھا کراس
اگر آپ نے اس میں پہلے کراس کو دیکھا تو آپ قدرت کی ایک انمول خوبی سے مالا مال ہیں یعنی آپ خود پر کنٹرول رکھتے ہیں اور اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔
کسی سے محبت کرنا یا دل دے بیٹھنا آپ کے لئے ایک مشکل عمل ہے۔ جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہوجائے کہ سامنے والا آپ کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا آپ اس کے ساتھ کام نہیں کرتے اور نہ اعتبار کرتے ہیں۔
گلاب
پہلی نظر میں گلاب کے پھول دیکھنے والے جان لیں کے محبت ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے یہ ہر جگہ چھپا ہوا حسن تلاش کر لیتے ہیں یعنی ہر معاملے میں مثبت پہلو تلاش کر لیتے ہیں۔ ایسے لوگ امن پسند ہوتے ہیں لوگوں کی غیبت سے دور رہتے ہیں اور بہت جلد گھل مل جاتے ہیں۔
غبارے
غباروں کو پہلی نظر میں دیکھنے والے بہت زیادہ پرامید ہوتے ہیں، یہ دن میں خواب میں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور تخیل پر ان کا کنٹرول نہیں ہوتا ان کے نزدیک جو بات درست ہے تو اسے کوئی بھی تبدیل نہیں کر سکتا اور اپنی بات پر قائم رہتے ہیں۔
شیر
اس تصویر میں غور کریں تو آپ کو کراس کے ساتھ ہی شیر کا چہرہ دکھائی دے گا۔ اگرآپ ایسے افراد میں شامل ہیں جنہیں پہلے شیر کا چہرہ نظر آیا تو آپ با اعتماد اور اپنی ذات کے ساتھ مخلص اور سچے ہیں۔آپ اپنی خامیوں سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ انہیں قبول بھی کرتے ہیں۔
دل
کتاب کے نیچے بنا ہو دل اگر کسی نے پہلی نظر میں دیکھا تووہ ہر معاملے میں محبت کا عنصر تلاش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی پہلو ہر زخم کو مندمل کرنے کے لئے ضروری ہے، ان کی اچھائی کی وجہ سے کوئی بھی ان سے دور نہیں رہ سکتا۔
مسکراتا چہرہ
اگر آپ نے تصویر کے اختتام پر ایک مسکراتا ہوا چہرہ دیکھا تو آپ ہر معاملےکو ہلکے پھلکے انداز میں دیکھتے ہیں آپ بہترین حس مزاح رکھتے ہیں یہی وجہ کہ محفل کی جان سمجھے جاتے ہیں۔
ٹائی
ٹائی کوپہلی نظر میں دیکھنے والے انتہائی اصولوں کے پابند اور سخت محنتی ہوتے ہیں اسے لوگ کبھی اس کام کا وعدہ نہیں کرتے جنہیں وہ پورا نہیں کرسکتے۔ یہ کبھی بھی پریشانی اور چیلنجز سے نہیں گھبراتے بلکہ ان کی موجودگی ان میں مزید جوش دلانے کا باعث بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News