
پاکستان کی معروف اور عوامی حلقوں میں متنازع سمجھی جانے والی صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پچھلے ہفتے کراچی میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ جلسے میں صرف 20 سے 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔ حالانکہ ڈرون فوٹیج میں واقعتاً بہت کم افراد نظر آ رہے تھے۔
لاہور جلسے کے مناظر۔۔۔ مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں خالی کرسیاں۔۔۔ گراؤنڈ آدھے سے زیادہ خالی۔ ویڈیو میں واضح ہے۔۔ تازہ مناظر۔۔
رات کے اوقات کا فائدہ، لائٹس اور سٹیج کے گرد زیادہ ہجوم کا illusion ۔۔۔ pic.twitter.com/1GgbsYDBeQ— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 21, 2022
غریدہ کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی پی ٹی آئی رہنما اور کارکن آپے سے باہر ہوتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدود کا لانگ گئے۔
اب پچھلے دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تو وہاں غریدہ فاروقی کے لیے اخلاق باختہ جملوں سے بھرے پلے کارڈز کی نمائش کی گئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے غریدہ فاروقی کو دبے الفاظ میں زیادتی کی دھمکیاں دیں۔
ان پوسٹرز کو پی ٹی آئی کے حمایتی بطور مزاح شیئر کر رہے ہیں، لیکن غیرت مند پاکستانی ان فحش اور بیہودہ الفاظ کی مذمت کر رہے ہیں۔
صرف غریدہ ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز پر انتہائی غلیظ الفاظ کا استعمال کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ جمیلی کاکڑ کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے، لاہور کے ایک جلسے میں غریدہ فاروقی کے خلاف لگنے والے بینرز شرمناک ہیں اور پی ٹی آئی قیادت کی اکثریت کی پتھریلی خاموشی اس سے بھی بڑھ کر ہے۔
ہم اپنے معاشرے میں خواتین کے احترام کی اپنی شناخت کو کھونا نہیں چاہتے۔
This is Unacceptable!! 🚫
The banners displayed against @GFarooqi in a jalsa in Lahore are shameful and the stony silence of the vast majority of @PTIofficial leadership is even more so.
We don't want to loose our identity of respecting women in our society.#Ghareedafarooqi pic.twitter.com/l3gwhGP0nq— Jamila Kakar (@JamilaKakarPPP) April 23, 2022
سوشل میڈیا صارف عنایہ خان نے لکھا کہ عمران خان یہ نظریہ بیچ رہے ہیں، عورتوں کو صریح جنس پرستی اور بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا۔
this is the ideology Imran Khan is selling; blatant sexism and misogyny hurled towards women pic.twitter.com/woCvYuc4Yk
— Anaya Khan (@AnayaNKhan) April 22, 2022
فی فی ہارون نے بھی پی ٹی آئی قیادت سے ان حرکات کی مذمت کا مطالبہ کیا۔
We should all be disgusted by this. The PTI leadership needs to condemn this https://t.co/5OCgrpFgRt
— Fifi Haroon (@fifiharoon) April 22, 2022
عمار علی جان نے بھی پی ٹی آئی حامیوں کے اقدام پر شدید تنقید کی۔
Advertisementغریدہ فاروقی کو جنسی تشدد کی دھمکی دینا صحیح لیکن خان کے خاندان پر بات کرنا جرم۔ دیگر پارٹیوں کےخلاف فوجی مداخلت صحیح لیکن پی ٹی آئی کےخلاف جرم۔ مخالفین کےخلاف سپریم کورٹ فیصلے صحیح لیکن خان کےخلاف جرم۔ خان کا آئی ایم ایف جانا صحیح لیکن مخالفین کا جانا جرم۔
تبدیلی نہیں، منافقت!
— Ammar Ali Jan (@ammaralijan) April 22, 2022
دوسری جانب کچھ ٹوئٹر صارفین نے مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر کی لیک ویڈیو کا زکر کیا تو ایک صارف نے اخبار کا پرانا تراشہ بھی شئیر کیا جس میں بینظیر بھٹو کی تصاویر کا زکر تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News