Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی جے پی مسلمان ناموں سے خوفزدہ، 40 گاؤں کے نام تبدیل کرنے کا عندیہ

Now Reading:

بی جے پی مسلمان ناموں سے خوفزدہ، 40 گاؤں کے نام تبدیل کرنے کا عندیہ

نئی دہلی میں روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو مسمار کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی  دارالحکومت کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے صدر آدیش گپتا مسلمان دشمنی پر مبنی مہم ’’بلڈوزر‘‘ چلا رہے ہیں۔

 جس میں روہنگیا اور بنگلادیش سے آئے مسلمان تارکین وطن کی دکانوں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کیا جا رہا ہے، کشمیر میڈیا سروس

آدیش گپتا نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ وزیراعلیٰ اروند کجروال سے ایسے 40 گاؤں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن سے اسلام یا مسلمانوں کا تعلق ظاہر ہوتا ہو،

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی کی اروند کیجریوال حکومت سے قومی دارالحکومت کے کم از کم 40 گاؤں کے مسلم ناموں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

بی جے پی کی دہلی یونٹ کے سربراہ آدیش گپتا، جو ‘روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں’ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف اپنی پارٹی کی ‘بلڈوزر’ مہم کی قیادت کر رہے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ حکومت کو ایک تجویز بھیجیں گے کہ ان گاؤں کے نام تبدیل کیے جائیں جو ‘غلامی’ کے دور کی علامت ہیں۔ .

آدیش گپتا کو کہنا تھا کہ کوئی بھی غلامی کی ذہنیت کے ساتھ نہیں جینا چاہتا ہے جس کا یہ نام ظاہر کرتے ہیں۔ مجھے کئی گاؤں والوں کی طرف سے اپنے گاؤں کے نام تبدیل کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

گپتا کے مطابق، بی جے پی کے زیر اقتدار جنوبی ایم سی ڈی نے گاؤں محمد پور کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کی قرارداد پاس کی لیکن دہلی حکومت اس پر بیٹھی ہے اور اسے منظور نہیں کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر