Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط

Now Reading:

نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط
نواز شریف کی سعودی عرب روانگی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو 10 سال کی مدت کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس پاسپورٹ کے جاری ہونے کے بعد نواز شریف کبھی بھی پاکستان آسکتے ہیں لیکن اس سے قبل وہ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کی غرض سے جائینگے۔

دوسری جانب نواز شریف لندن میں اپنے علاج کی غرض سے موجود ہیں اور ڈاکٹرز کی جاری کردہ ہداہات کے برعکس وہ سفر پر روانہ نہیں ہوسکتے ہیں۔

 اس معاملے میں بھی انہیں ڈاکٹرز کی مکمل اور تسلی بخش رپورٹ درکار ہوگی جس کے بعد ہی وہ سعودی عرب روانہ ہوسکیں گے۔

Advertisement

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان واپسی کا لائحہ عمل بنائیں گے کیونکہ نواز شریف کو الیکشن مہم کے آغاز سے قبل ہی پاکستان واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور طریقے سے الیکشن مہم چلانے کا عندیا دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے جس کی مدت 10برس ہے جوفوری بنیاد پرآرڈنری کٹیگری میں جاری ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیا، عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، اب وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر