Advertisement
Advertisement
Advertisement

فراڈ کیس: شلپا شیٹی کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا؟

Now Reading:

فراڈ کیس: شلپا شیٹی کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا؟

دھوکا دہی اور فراڈ کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو دھوکا دہی اور فراڈ کے ایک کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کے بعد ضمانت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنندا شیٹھی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

سنندا کے وکیل نے سماعت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 1000 روپے کے وارنٹ جاری کر دئیے تھے تاہم اب عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے سنندا شیٹھی کی 15 ہزار کے ذاتی مچلکوں کے عوض اور 25000 رو پے کی عبوری ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ شلپا شیٹی کی والدہ پر بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔

لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی بہن شمیتا شیٹی کا کہنا ہے کہ پرہاد امرا ان کی ساکھ کو مبینہ طور پر  نقصان پہنچانے کے لئے یہ الزام لگا رہے ہیں، اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ پرہاد امرا کی شکایت ’’بھتہ خوری کا طریقہ کار‘‘ ہے جبکہ ان کی وجہ سے اداکارہ اور گھر والوں کی ’’شہرت اور عوامی حیثیت‘‘ کو خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر