
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بہت ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زیان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھا جائے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ پرسوں ہی آجانا چاہیئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکرکےذریعےپارلیمان پرحملہ کرایا اور حکموت نے اپنی مرضی کا اعلامیہ بھی جاری کروایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ نےپورےنظام کولٹکادیا ہے اور اسپیکرکی رولنگ کےمطابق اپوزیشن کےارکان غدارہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالت کونیوٹرل سے باہر ہو کر معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کے پاس تاریخ کا بہت بڑا کیس ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی نظام پر خود کش حملہ کیا ہے، خودکش حملے کے بعد خوشیاں منائی گئیں اور خوشیاں منانےکے بعد اب احتجاج کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ پربھی حملہ کرناچاہتےہیں کیونکہ پی ٹی آئی والے احتجاج عدلیہ پردباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News