Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی رہنما قومی مجرم ہیں، ان کا احتساب عوام جلد کرے گی، ارسلان تاج

Now Reading:

پی پی رہنما قومی مجرم ہیں، ان کا احتساب عوام جلد کرے گی، ارسلان تاج
ارسلان تاج

ارسلان تاج نے کہا ہے کہ پی پی رہنما قومی مجرم ہیں، ان کا احتساب عوام جلد کرے گی۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے سعید غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سندھ حکومت نام کی چیز نظر نہیں آئی، پوری سندھ کابینہ اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بغیر وزراء کے کام کررہی ہے، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں عوام کے لوٹے ہوئے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، یہ پیسہ لوٹوں کی خریداری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ارسلان تاج نے کہا ہے کہ سعید غنی کے منہ سے حب الوطنی کی باتیں مذاق لگتی ہیں، زرداری کے این آر او میں امریکی وزیر خارجہ کا کیا کردار رہا سب کو معلوم ہے، پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کے آلائے کار آج ایک پیج پر اکھٹا ہیں، جب اس کرپٹ ٹولے کا احتساب کیا جائے تو اسے انتقام کا نام دیتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنا پیپلز پارٹی کے باعث شرم ہے، شرم نام کی چیز پی پی قیادت کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی، پی پی رہنما قومی مجرم ہیں، ان کا احتساب عوام جلد کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے عدم اعتماد کی تحریک پر بات ہورہی ہے، بلاول نے ایک سال پہلے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز کی بات کی، قوم اس کے پیچھے لگ گئی، ہم  چاہتے ہیں کہ عوام کو پتہ لگے کہ وہ کتنا جھوٹا ہے، ڈرون حملوں پرکسی جماعت نے بات نہیں کی۔

سعید غنی نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں کھل کر ڈرون حملوں کی مخالفت کی، پیپلزپارٹی دور میں نیٹو کی سپلائی لائن بند کردی گئی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر