
سفید رنگ کا قدرتی کیمیکل جز پھٹکری جس کا گھروں میں ایک عام استعمال پانی صاف کرنے کے لیے کیا جا تا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق پھٹکری کی اسٹرجنٹ اور جراثیم کش خوبیوں کی وجہ سے اس سے بہت سی ادویات میں صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سستے داموں دستیاب پھٹکری کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر میں خواتین تھریڈنگ، ویکسنگ اور جلد کی تازگی کے لیے پارلر کا رُخ کرتی ہیں تاکہ چہرے کے بالوں سے نجات حاصل کرسکیں۔
اگر گھر ہی میں پھٹکری کا مخصوص طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ ان بالوں کا مستقل خاتمہ ہی نہیں کرتی بلکہ جلد کو بھی صاف اور بے داغ بناتی ہے۔
پھٹکری پیس کر روزانہ اتنی ہی مقدار میں پانی میں گھول کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگانی چاہیے۔
ہفتے میں کم از کم تین بار ایسا کرنے چہرے پر بالوں کی افزائش کم ہو گی۔
عرق گلاب میں ایک چمچہ میدہ اور دو سے تین چٹکیاں پھٹکری ملا کر لیپ بنا لیں۔
اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیں۔
بلاناغہ ایک مہینہ یہ عمل کرنے سے چہرے کے غیر ضروری بال جڑوں سے کمزور ہو جائیں گے اور ویکسنگ اور تھریڈنگ کی ضرورت طویل عرصے تک محسوس نہیں ہوگی۔
پھٹکری کا ایک چھوٹا ٹکڑا جھریوں سے نجات دلا سکتا ہے جسے گیلا کر کے آہستگی سے چہرے پر رگڑنا ہو گا۔
اس کے بعد عرقِ گلاب سے چہرہ دھو کر موسچرائزر استعمال کرلیں۔
روزانہ کسی بھی وقت چہرہ دھونے کے بعد پھٹکری کی ڈلی سے براہ راست گیلے چہرے پر مساج کیا جا سکتا ہے، مساج کے بعد چہرہ سوکھنے دیں اور 20 منٹ بعد دھو لیں۔
ضروری نوٹ
پھٹکری لگانے کی صورت میں اگر جلن محسوس ہو تو فوراً چہرہ دھو لیں اور یہ ٹوٹکا مت دہرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News