Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیکرز نے لاکھوں ڈالر مالیت کے این ایف ٹی چُرا لیے

Now Reading:

ہیکرز نے لاکھوں ڈالر مالیت کے این ایف ٹی چُرا لیے
ہیکرز نے لاکھوں ڈالر مالیت کے این ایف ٹی چُرا لیے

کرپٹوکرنسی کے بعد دنیا بھر میں نان فنجائی ایبل ٹوکنز کی باز گشت سنی جارہی ہے۔ این ایف ٹی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کے ساتھ ساتھ اپنی کارروائیوں کا رُخ ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب بھی موڑ دیا ہے۔

بلاک چین اورکرپٹو کرنسی پر کام کرنے والی ویب سائٹ کوائن ڈیسک کے مطابق ہیکرز نے بورڈ ایپی یاٹ کلب(BAYC)  کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ڈسکورڈ سرورکوہیک کرکے لاکھوں ڈالر مالیت کے این ایف ٹی چرا لیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سائبر حملے میں BAYC کے کم از کم 54 این ایف ٹی کوچُرایا گیا ہے۔ چرائے گئے نان فنجائی ایبل ٹوکنزکی مالیت تقریبا 13 اعشاریہ 7 ملین ڈالر بتائی جارہی ہے۔

بورڈ یاٹ ایپی کلب کے مالک یوگا لیبس اورانسٹاگرام کی جانب سے اس معاملےکی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 25 اپریل کو ہونے والے اس پشنگ حملے میں یوگا لیبس کو پہچنے والے مجموعی نقصان کا تاحال اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔

بورڈ ایپی یاٹ کلب کے ترجمان کا اس واقعے کے بارے میں کہنا ہے کہ ہیکرز نے BAYC  ویب سائٹ پر دھوکہ دہی پر مبنی لنک پوسٹ کیا بعد ازاں صارفین کو جعلی ایئر ڈراپ میں شرکت کرنے کے لیے انہیں جعل سازوں کے میٹا ماسک کو منسلک کرنے کا کہا گیا۔

Advertisement

ہیکنگ کی اس واردات کے بعد BAYC نے کمیونٹی کو اس بابت انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے انسٹا گرام اور اپنے پلیٹ فارم پر موجود تمام لنکس کو ہٹا دیا ہے۔

ہیک ہونے والے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب کہ استعمال کنندگان کی جانب سے  کچھ عرصے کے لیے این ایف ٹی منٹنگ کو بھی روک دیا ہے۔

واضح  رہے کہ بورڈ ایپی یاٹ کلب سیلیبریٹیز میں بھی بہت مقبول ہے۔ رواں سال فروری میں جسٹن بیبرنے بھی BAYC  سے 4 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیٹ کا ااین ایف ٹی خریدا تھا۔ جب کہ پیرس ہلٹن، جمی فیلن اور گائنیتھ پالٹرو بھی اس کلب کے ڈیجیٹل اثاثے رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر