
آرمی اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے؛ گیزٹ نوٹیفکیشن جاری
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری اسپیکر کو بھجوا دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک گروپ کی جانب سے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
راجہ ریاض کو ڈیموکریٹک گروپ کے تیرہ لوگوں نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے جبکہ چوہدری حسین الٰہی کو تین لوگوں نے نامزد کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کے حق میں زیادہ ووٹ کی بنا پر سیکرٹریٹ نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی سمری اسپیکر کو بھجوائی گئی ہے۔
قومی اسمبلی قواعد کے مطابق اکثریتی اراکین کی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک گروپ نے نور عالم خان کو اپنا پارلیمانی لیڈر بھی نامزد کردیا ہے۔
اس حوالے سے توقع ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف جلد اپوزیشن لیڈر کے نام کی منظوری دینگے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے اراکین نے ایم این اے حسین الٰہی کو قائد حزب اختلاف کے لیے پارٹی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست بھی دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News